انڈر ورلڈسے دھمکیاں ملتیں تو میں بھی انہیں گالیاں دیتا تھا: بھارتی اداکارکا انکشاف

 
نوے کی دہائی میں انڈر ورلڈ سے دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں لیکن ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہا اور دھمکیوں کے جواب میں گالیاں دی: سنیل شیٹی /فوٹوفائل
 نوے کی دہائی میں انڈر ورلڈ سے دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں لیکن ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہا اور دھمکیوں کے جواب میں گالیاں دی: سنیل شیٹی /فوٹوفائل

 بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے بھی انڈرورلڈ سے دھمکیاں ملنے  کا انکشاف کیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ  کے دوران   ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں انھیں انڈر ورلڈ سے  دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوچکی ہیں لیکن وہ ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہے اور مناسب جواب دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ وہ غلط نہیں ہیں۔

سنیل شیٹی نے نوے کی دہائی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ممبئی میں زندگی گزار رہے تھے جب ہر جگہ انڈر ورلڈ کا راج تھا، اس دوران مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جن میں دھمکی دینے والا  کہتا تھا کہ میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا لیکن میں بھی جواباً انھیں گالیاں دیتا تھا۔

سنیل شیٹی نے بتایا کہ مجھے پولیس والے کہتے تھے کہ آپ پاگل تو نہیں، آپ مسئلہ نہیں سمجھ رہے وہ بھڑک کر کچھ بھی کرسکتے ہیں تو میں انہیں کہتا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے، میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں ۔

بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی اس بات کا ذکر  اپنے بچوں اتھیا اور آہان سے نہیں کیا، میں پاگل پن میں اکثر کچھ بھی کرجاتا تھا، زخمی ہو نےکے بعد علاج نہیں کرواتا تھا، اس حوالے سے میرا نقطہ نظر  یہ تھا کہ وقت بڑا مرہم ہے۔ 

مزید خبریں :