کھیل
Time 29 مئی ، 2023

ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل : آسٹریلیا نے اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی

فائنل آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا/فوٹوفائل
فائنل آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا/فوٹوفائل

سڈنی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی  ) کے ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ  کو حتمی شکل دے دی۔

 آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 15کھلاڑیوں  پر  مشتمل اسکواڈ کو  حتمی شکل دی ہے،  آئی سی سی قوانین کے مطابق اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق  ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئےکپتان پیٹ کمنز ا، سکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری ،کیمرون گرین ، مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین ،نیتھن لیون ٹوڈمرفی آسٹیو سمتھ میچل اسٹارک , ڈیوڈ وارنر اور عثمان  اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے، اس سے قبل آسٹریلیا نے فائنل اور ایشیز کے2 ٹیسٹ میچز کے لیے 17کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ فائنل آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان7  جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :