کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب گھر کے باہر موجود عبداللہ دین نامی شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ عائشہ منزل اور نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق عائشہ منزل میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزم نے فائرنگ کی،  ڈاکو کی فائرنگ سےگولی راہ گیر کو لگ گئی، گولی لگنے سے راہ گیر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

علاوہ ازیں قیوم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار وارث شہید ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔

مزید خبریں :