خواجہ سراؤں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

ملزم علی حسین نے 2 مہینےمیں  2 خواجہ سراؤں کو صادق آباد میں قتل کیا تھا اور ملزم نے دونوں خواجہ سراؤں  کو زیادتی کے بعد قتل کیا: پولیس/ فائل فوٹو
ملزم علی حسین نے 2 مہینےمیں 2 خواجہ سراؤں کو صادق آباد میں قتل کیا تھا اور ملزم نے دونوں خواجہ سراؤں کو زیادتی کے بعد قتل کیا: پولیس/ فائل فوٹو

راولپنڈی  پولیس نے 3 خواجہ سراؤں  کے قتل میں ملوث سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملزم علی حسین نے 2 مہینےمیں  2 خواجہ سراؤں کو صادق آباد میں قتل کیا تھا اور ملزم نے دونوں خواجہ سراؤں  کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم رواں سال فروری میں خواجہ سرا  ظہور عرف بے بو،  اپریل میں خواجہ سرا سیف عرف کمکو اور  جنوری 2020 میں رحیم یارخان میں بھی ایک خواجہ سرا کو قتل کرچکا ہے۔

مزید خبریں :