اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے میڈيکل رپورٹ میں زيادتی کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں 3 روز قبل 8 سالہ بچی کےساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو:فائل
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں 3 روز قبل 8 سالہ بچی کےساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو:فائل

اسلام آباد کے علاقے علی پور میں 8 سالہ بچی سے میڈيکل رپورٹ میں زيادتی کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں 3 روز قبل 8 سالہ بچی کےساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو دو روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو زیرتعمیرمکان میں زیادتی کانشانہ بنایا گیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید خبریں :