راحت فتح علی خان کا آنجہانی سدھو موسے والا کو برسی پر قوالی کا نذرانہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے کانسرٹ میں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو  ان کی پہلی برسی کے موقع پر قوالی کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

راحت فتح علی خان کی آواز کے جادو نے دنیا کے ہر کونے میں بسنے والوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد کا تعلق بھارت سے بھی ہے۔

کچھ روز قبل راحت فتح علی خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کانسرٹ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دوران شو  گلوکار نے 29 مئی 2022 کو قتل کیے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت ایک انوکھے انداز میں پیش کیا اور  لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ' آجا تینو آنکھیاں ' گائی۔

راحت فتح علی خان کے اس محبت بھرے عمل نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے جب کہ ان کے کانسرٹ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور گلوکار کو سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :