مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا: اسرائیلی فوج— فوٹو:فائل
حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا: اسرائیلی فوج— فوٹو:فائل

مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مصر اور اسرائیلی سرحد پر واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا اور  حملے میں دو مرد اور ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :