سانحہ 9 مئی: جو حالات دیکھے ان سے آنکھیں شرم سے جھک گئیں : ذوالفقار کھوسہ

ایسے سیاست دانوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو ہمارے اداروں کو گرانا چاہتے ہیں/فوٹوفائل
ایسے سیاست دانوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو ہمارے اداروں کو گرانا چاہتے ہیں/فوٹوفائل

سابق گورنر پنجاب اور  پی ٹی آئی رہ نما سردار  ذوالفقار کھوسہ نے 9  مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جو  حالات دیکھے ہیں ان سے میری آنکھیں شرم سے جھک گئی ہیں۔

ایک بیان میں سردار ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایسے سیاست دانوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو ہمارے اداروں کو گرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات دیکھے ہیں ان سے میری آنکھیں شرم سے جھک گئی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ اور  پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے ویڈیو بیان میں کہا کہ عسکری املاک کو نقصان پہنچانا فوج کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، مجمسوں اور  یادگاروں کو تباہ کرنے والے مجرم سزا کے مستحق ہیں۔

 پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد  نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر فوزیہ راشد نے کہا کہ جو افراد 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔

مزید خبریں :