سارہ نے اپنی والدہ کو 1600 روپےکا تولیہ لینے پر اچھا خاصہ ڈانٹا: وکی کوشل

اداکارہ سارہ علی خان اور وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی تشہیر میں مصروف ہیں__فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ سارہ علی خان اور وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کی تشہیر میں مصروف ہیں__فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ سارہ علی خان نے ایک مرتبہ اپنی والدہ کو 1600 روپے کا تولیہ لینے پر ڈانٹ پلائی تھی۔

اداکارہ سارہ علی خان اور وکی کوشل ان دنوں اپنی نئی فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم کو 2 جون کو ریلیز کیا گیا، اسی سلسلے میں دونوں اداکاروں نے بھارت کے مقبول کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں شرکت کی۔

سارہ علی خان جن کا نواب خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود ان کی سادگی کے قصے مشہور ہیں، وکی کوشل نے ان سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا۔

دوران شو وکی کوشل نے کہا 'ایک دن میں نے دیکھا یہ (سارہ) امریتا میڈم کو ڈانٹ رہی ہے جس پر میں نے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ جواب میں سارہ نے کہا ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خریدلیا، اس بات پر سارہ اپنی ممی کو اچھا خاصہ جھاڑ  رہی تھی'۔

اداکارہ سارہ علی خان نے وکی کوشل کی بات پر کہا 'وینیٹی وین میں یہ لوگ مفت کے تولیے رکھتے ہیں، دو تین تو ہوتے ہی ہیں روز، ان ہی میں سے استعمال کرلیتیں، 1600 روپے کا تولیہ کون خریدتا ہے؟'

یہ سُن کر میزبان کپل شرما نے کہا 'مجھے تو لگتا ہے سارہ پیک اپ کے بعد ڈنر بھی سیٹ پر ہی کرکے جاتی ہوگی'۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور سارہ کی رومانٹک کامیڈی فلم ذراہٹ کے ذرا بچ کے نے  ریلیز کے دن 5.49 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔

مزید خبریں :