لودھراں: بس کنڈکٹر کی ایم ایس سی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لودھراں میں مبینہ طور پر لڑکی کو مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور  ویڈیو بھی بنائی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم ویگن کنڈیکٹر ہے جو ایم ایس سی کی طالبہ کو بُک سینٹر سے ورغلا کر چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لےگیا اور اس کے ساتھ مبینہ  زیادتی کی اور  زیادتی کی ویڈیو بھی بنالی۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار  رہے ہیں جبکہ طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ پیر کے روز موصول ہوگی۔

مزید خبریں :