دنیا
Time 04 جون ، 2023

کینیڈا: مچھلی کے شکار پر گئے 11 افراد لہروں کی نذر ہوگئے، 4 بچے ہلاک

لاپتا ہونے والوں میں 30 سالہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے: کینیڈین پولیس/ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
لاپتا ہونے والوں میں 30 سالہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے: کینیڈین پولیس/ فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کینیڈا کے ساحل پر  مچھلی کے شکار کو جانے والے  11 افراد سمندر کی تیز لہروں کا شکار ہوگئے جن میں سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیش آیا جہاں مچھلی کے شکار  کیلئے  11 افراد پر مشتمل ایک گروپ پہنچا اس گروپ میں بچے بھی شامل تھے۔

 پولیس کے مطابق دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے بعد ساحل پر پہنچے اور ریسکیو عمل شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق 11 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی تھی جن میں سے 6 کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ شام کے وقت ساحل پر 4 بچوں کی لاشیں ملی۔

پولیس کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں 30 سالہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :