300 فلموں میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ چل بسیں

سینئر بھارتی اداکارہ کو پدما شری اور مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو فائل
سینئر بھارتی اداکارہ کو پدما شری اور مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو فائل

300 بالی وڈ اور مراٹھی فلموں میں کام کرنے والی بھارت کی سینئر  ترین اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شری 420، ناگن، اب دلی دور نہیں اور مسٹر اینڈ مسز سمیت سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سلوچنا لتکر ممبئی کے اسپتال میں اتوار کے روز دم توڑ گئیں۔

اداکارہ کے انتقال سے کچھ دیر پہلے ہی ان کی بیٹی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی والدہ کو سانس لینے میں مشکلات کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی طبیعت کافی خراب ہے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

سلوچنا لتکر نے 300 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا اور انہوں نے بالی وڈ کے بہت سے اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کیا، انہیں 1999 میں پدما شری اور پھر 2009 میں مہاراشٹرا بھشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :