9 مئی واقعات: آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، رانا ثنا

ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے، رانا — فوٹو:فائل
ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے، رانا — فوٹو:فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ  9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے، کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی لیکن ہم نے ایک سال میں ترقیاتی مصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، اس گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تومعافی نہیں ملے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، سرکشی اور بغاوت کرنےوالوں کو سیاست کرنےکا کوئی حق نہیں۔

مزید خبریں :