Time 08 جون ، 2023
کھیل

والدین کرکٹ کھیلنے کے خلاف تھے،کئی بار ماریں کھائیں: زمان خان

کرکٹ کیلئے گھر سے سپورٹ ملی لیکن والدین کرکٹ کے خلاف تھے ، کئی بار مار بھی کھائی، بھائی نے حمایت کی: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
کرکٹ کیلئے گھر سے سپورٹ ملی لیکن والدین کرکٹ کے خلاف تھے ، کئی بار مار بھی کھائی، بھائی نے حمایت کی: جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان  نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات  کرتے ہوئے بتایا کہ    والدین کرکٹ کے  مخالف تھے اور ان سے کئی بار ماریں بھی کھائیں۔

زمان خان ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، اس دوران   فاسٹ بولر زمان خان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کرکٹ کیرئیر کے دوران پیش آنے والی مشکلات  کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیلئے گھر سے سپورٹ ملی لیکن والدین کرکٹ کے خلاف تھے ، کئی بار مار بھی کھائی، بھائی نے حمایت کی۔

زمان خان کا کہنا تھاکہ مدرسے پڑھنے جاتا تھا اور جو  وقت  ملتا تھا  اس پر ٹیپ بال کھیلتا تھا، اس دوران بھائی کو  کسی نے بتایا کہ ٹرائل آئے ہوئے ہیں اس کے بعد میں نے انڈر  16 کا ٹرائل دیا جس دوران کوچز بھی حیران رہ گئے ، اس کے بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کیا ، لیگز کھیلی اور پھر   پی ایس ایل کیلئے ثمین رانا نے چن لیا، اس طرح یہ سفر پاکستان ٹیم تک لے آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ والد نے مزدوری کرکے بہن بھائیوں کو  پالا،  پہلے پی ایس ایل کے بعد والدین کو یقین آیا کہ میں کچھ بن سکتا ہوں ،والدین کرکٹ کے حوالے سے نہیں جانتے تھے لیکن بھائی نے سپورٹ کیا، ان کی سپورٹ سے ہی  آج میں  اس مقام پر ہوں۔

مزید خبریں :