ویڈیو: فواد چوہدری کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر

فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کو مشکلات کی دلدل میں پھنسا چھوڑ کر سیاسی افک پر ابھرنے والے جہانگیرترین کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

مختصر سیاسی سفر میں تحریک انصاف چوتھی جماعت ہے جسے فواد چوہدری نے چھوڑا ہے۔

نام فواد چوہدری، کام سیاست، شوق پہلے بولنا بعد میں تولنا۔ فواد چوہدری کی اچھائی یہ ہے کہ جب جس کے ساتھ ہوتے ہیں اس کے دفاع میں غلط ہی سہی مگر کھل کر بولتے ہیں۔

برائی یہ ہے کہ مشکل وقت آجائے تو جسے محبوب مانتے ہیں اسے میدان میں اکیلا چھوڑ کر دوڑ لگا دیتے ہیں۔

ایک کے بعد ایک پارٹی بدلنا فواد چوہدری کا پرانا شُغل ہے، گزشتہ شب پانچویں پارٹی بدلنے کی خوشی میں جہانگیرخان ترین اینڈ کمپنی نے فواد چوہدری کو کیک کاٹ کر ویلکم کیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے قبل فواد چوہدری پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ساتھ بھی چھوڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں :