دنیا
Time 08 جون ، 2023

افغانستان کی مسجد میں دھماکے سے سابق پولیس کمانڈر سمیت 15افراد جاں بحق

دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا: حکام۔ فوٹو سوشل میڈیا
دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا: حکام۔ فوٹو سوشل میڈیا

افغانستان کے صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکے سے سابق پولیس کمانڈر سمیت 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں ہوا، دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم سمیت 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار  احمد کی فاتحہ خوانی کےدوران ہوا، دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ بدخشاں کے نائب گورنر منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے، کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مزید خبریں :