پاکستان دوبارہ اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا رکن منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔

اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسک) فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان نے 185 میں سے 129 ووٹ لیے ، سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔

ایشیا اورپیسیفک خطےکے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5  ممالک میں مقابلہ تھا۔

ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے، ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔

پاکستان 2024 سے 2026 کی مدت کیلئے پھر منتخب ہوا ہے، پاکستان 11ویں بار اقوام متحدہ کے اہم اور مؤثر ادارے ایکوسک فورم کا رکن منتخب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 6 مرتبہ اقوام متحدہ کے ادارے ایکوسک فورم کا صدر بھی رہ چکا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ایکوسک فورم میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :