جناح ہاؤس حملہ کیس: 13 خواتین کیخلاف کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم

عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے: تحریری حکم/ فوٹو سوشل میڈیا
عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے: تحریری حکم/ فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 13 خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے تحریری حکم میں کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

 تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو 22 جون تک تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر نے ملزمان سےریکوری کے لیے 20 روزکا جسمانی ریمانڈمانگا لیکن مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ٹھوس وضاحت نہ دے سکے۔

مزید خبریں :