9 مئی: مردان میں ہونیوالے واقعہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکرٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کوحملےکے لیے پنجاب رجمنٹ سینٹرلےکرگیا/ اسکرین گریب
سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکرٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کوحملےکے لیے پنجاب رجمنٹ سینٹرلےکرگیا/ اسکرین گریب 

9 مئی کو مردان میں ہونے والے سانحے کے دن کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر عاطف خان کا پولیٹیکل سیکرٹری شیر بہادر مہمند شرپسندوں کوحملےکے لیے  پنجاب رجمنٹ سینٹرلےکرگیا جو  راستے بھر حملہ آوروں کو شہ دیتا رہا۔

شرپسند نے کینٹ کے اندر گھسنے کے احکامات دیے اور  شیربہادر مہمند نے حملہ آوروں سے کہا کہ فائر کیا جائے تو فوجیوں کو نشان عبرت بنانا ہے۔

دوسری جانب جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسندکی شناخت اور شواہد سامنے آگئے۔

لاہور کے رہائشی  پی ٹی آئی کے متحرک رکن ارضم جنید نے پاک فوج اور اعلیٰ قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے ارضم نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی تب سے پارٹی چیئرمین کا بیانیہ فوج کے خلاف شدید تھا۔

شرپسند نے بتایا کہ یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری ہمیں حملہ کرنے کے لیے کور کمانڈ ہاؤس لے کر گئے۔

مزید خبریں :