غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر افراد پر ٹیکس میں اضافہ

اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل
 اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اوسطاً ہر گھر یلو مددگار کو سالانہ 6000 $US تک تنخواہ دی جاتی ہے۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ گھریلو مددگاروں کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیر ملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔

مزید خبریں :