Time 08 نومبر ، 2023
جرائم

کراچی میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

2 ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا: پولیس
2 ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا: پولیس

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان لوٹ مارکر رہے تھے کہ شہریوں نے ایک ملزم کوپکڑلیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

شہریوں نے ملزم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں جھگڑے میں فائرنگ سے مطلوب منشیات فروش جبار عرف مایا مارا گیا۔

مزید خبریں :