انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر   میں آج 32 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 32  پیسے  مہنگا ہو کر 287 روپے87  پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 287  روپے 55  پیسے  پر  بند  ہوا  تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے سے 56 ہزار 665  کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 56 ہزار 873  رہی۔ 

مزید خبریں :