کھیل
16 نومبر ، 2023

بھارت اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے برطانوی فٹبال اسٹار اسٹیڈیم پہنچ گئے

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی میں فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا مقابلہ دیکھنے کیلئے انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کے ساتھ گراؤنڈ میں انٹری دی۔

گراؤنڈ میں وارم اپ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے بیکہم کو دیکھ کر فٹبال اُن کی جانب پھینکی تو بیکہم بھی کھیل میں شامل ہوگئے۔

میچ سے پہلے ڈیوڈ بیکہم نے باؤنڈری کے باہر کوہلی سے گپ شپ بھی لگائی جس کے بعد کراؤڈ میں بیٹھ کر میچ بھی انجوائے کیا۔

مزید خبریں :