انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی اڑان کو آج بریک لگ گئی۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 2  روپے 14 پیسے تک کمی ہوئی، بعد ازاں کاروبار کے اختتام  پر انٹربینک میں ڈالر کا  بھاؤ  76 پیسے کم ہوکر 287 روپے 38 پیسے ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور  ایک ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 289 روپےکا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس  پہلی بار 57  ہزار 549 پوائنٹس پر آگیا۔

مزید خبریں :