Time 17 نومبر ، 2023
دنیا

امریکی سول لبرٹیز یونین نے فلسطینی حامی اسٹوڈنٹ گروپ پر پابندی کو چیلنج کردیا

مقدمے میں فلوریڈا کے گورنر اور یونیورسٹی سسٹم کے عہدیداروں کے نام شامل کیے گئے ہیں: خبرایجنسی/ فائل فوٹو
مقدمے میں فلوریڈا کے گورنر اور یونیورسٹی سسٹم کے عہدیداروں کے نام شامل کیے گئے ہیں: خبرایجنسی/ فائل فوٹو

امریکن سول لبرٹیز یونین نے ریاست فلوریڈا میں فلسطینی حامی اسٹوڈنٹ گروپ پر پابندی کو چیلنج کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق مقدمے میں فلوریڈا کے گورنر اور یونیورسٹی سسٹم کے عہدیداروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نے مؤقف اپنایا ہے کہ ریاست فلوریڈا طلبہ کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی کررہی ہے جو آزادی اظہار پر خطرناک حملہ ہے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا یونیورسٹی سسٹم نے گزشتہ ماہ اسٹوڈنٹس فار جسٹس ان فلسطین پرپابندی لگائی تھی۔


مزید خبریں :