دنیا
18 نومبر ، 2023

سعودی عرب نے غزہ کے لیے تین ایمبولینسز بھیج دیں

سعودی عرب کی جانب سے مزید 17 ایمبولینسز مختلف مراحل میں غزہ بھیجی جائیں گی: سعودی میڈیا/ فوٹو العربیہ
سعودی عرب کی جانب سے مزید 17 ایمبولینسز مختلف مراحل میں غزہ بھیجی جائیں گی: سعودی میڈیا/ فوٹو العربیہ

سعودی عرب نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے لیے ایمبولینسز عطیہ کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی اور زمینی راستوں سے حملے جاری ہیں، اسرائیل نے اسپتالوں اور ایمبولینسز پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے سبب زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایسے میں سعودی عرب نے غزہ کیلئے مزید 2 امدادی جہاز مصر کے راستے بھیجے ہیں۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ سعودی طیارے غزہ متاثرین کے لیے امداد لے کر مصر کے العریش ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور ان جہازوں میں ایمبولینسز بھی موجود ہیں جن کی تعداد 3 بتائی گئی ہیں، ایمبولینسز کو غزہ بھیجا جائے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے مزید 17 ایمبولینسز مختلف مراحل میں غزہ بھیجی جائیں گی، یہ امداد کنگ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے مزید بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے کھانے، پانی اور فیول کی قلت کا بھی سامنا ہے۔


مزید خبریں :