19 نومبر ، 2023
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ اسلام میں غیر مسلموں سے تجارت منع نہیں ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ملٹی نیشنل کمپنیاں دیتی ہیں۔
کراچی میں بزنس فورم کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا جذبات میں ہمیشہ حکمت کو غالب رکھنا چاہیے، حکیمانہ انداز ہونا چاہیے، خیال رہنا چاہیے کہ جذبات میں ملک اور ریاست کو نقصان نہ پہنچے۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج کرائے میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔
نگران وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ 90 ہزار حجاج کو موبائل سم دیں گے، حجاج کو کیو آر کوڈ کے ساتھ سوٹ کیس بھی دیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے کراچی سے جانے والے حجاج کا امیگریشن بھی کراچی میں ہی ہوگا، امید ہے 9 مئی سے پہلے لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو حکومت کی طرف سے عبایہ دیا جائے گا جس سے ان کی شناخت آسان ہو جائے گی۔