Time 19 نومبر ، 2023
جرائم

گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے پولیس وین کو ہی لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے 2 راہگیروں سے بھی لوٹ مارکی تھی: سب انسپیکٹر__فوٹو: فائل
 ڈاکوؤں نے 2 راہگیروں سے بھی لوٹ مارکی تھی: سب انسپیکٹر__فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں دوچھا تھابل کے مقام پر  ڈاکوؤں نے پولیس وین کو ہی لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو پولیس اہلکاروں سےنقدی اور اسلحہ چھین کرفرار ہوگئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں تھانہ کوٹ لدھا کی پولیس وین گشت پر تھی کہ پولیس وین میں موجود سب انسپیکٹر سمیت تین اہلکار کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس وین میں موجود سب انسپیکٹر شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سب انسپیکٹر شوکت علی کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 راہگیروں سے بھی لوٹ مار کی تھی۔

مزید خبریں :