جرائم
19 نومبر ، 2023

حیدرآباد میں 12سالہ ملازم کی پراسرار ہلاکت، والدین کو قتل کا شبہ، مالک گھر چھوڑ کر فرار

 
گھر کے مالک برکت نے بچے کےوالدین کواطلاع دی کہ لڑکے نے خودکشی کرلی ہے: پولیس/فوٹوفائل
گھر کے مالک برکت نے بچے کےوالدین کواطلاع دی کہ لڑکے نے خودکشی کرلی ہے: پولیس/فوٹوفائل 

حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر کے ایک گھر میں 12 سالہ گھریلو ملازم کی پراسرار  ہلاکت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق  12 سال کا لڑکا 3 سال سے نسیم نگر کے ایک گھرمیں کام کر رہا تھا، گھر کے مالک برکت نے بچے کے والدین کو اطلاع دی کہ آپ کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق والدین کو اطلاع دینے کے بعد گھر کا مالک میہڑ  پہنچا بچے کی لاش ورثا کے حوالے کرکے روانہ ہوگیا۔

لڑکے کے ورثا کو  شبہ ہوا کہ ان کے بیٹے کو  قتل کیا گیا ہے جس پر وہ لاش لیکر تھانہ نسیم نگر پہنچ گئے۔

 والدین کے شبہ پر  پولیس نے مالک مکان کے گھر چھاپہ مارا تاہم  مالک مکان گھر  پر تالا لگا کر پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے اور  واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :