دنیا
21 نومبر ، 2023

غزہ: اسرائیلی فوج کی نصیرات کیمپ میں گھرپر بمباری، 17 افراد شہید

اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا: فلسطینی میڈیا/ فوٹو انٹرنیٹ
اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا: فلسطینی میڈیا/ فوٹو انٹرنیٹ

اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں گھر پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 17 افراد شہید  ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مغویوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں 10 اسرائیلی مغوی اور 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے 300 ٹرک خوراک، طبی آلات اور ایندھن غزہ لایا جائے گا۔


مزید خبریں :