Time 21 مارچ ، 2024
پاکستان

سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائیگا: شیری رحمان

باضابطہ طے ہوچکا کہ سائفرکو بنیاد بنا کرپی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا: رہنما پیپلز پارٹی/ فائل فوٹو
باضابطہ طے ہوچکا کہ سائفرکو بنیاد بنا کرپی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا: رہنما پیپلز پارٹی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا  ہے کہ سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائے گا۔

ایک بیان میں پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ باضابطہ طے ہوچکا کہ سائفرکو بنیاد بنا کرپی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد کا  تحفظ کیا جب کہ  آڈیولیک میں عمران خان اور ساتھی سائفرپرسیاست کی پلاننگ کرتےسنائی دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اُمورکمیٹی میں ڈونلڈ لو نے سائفربیانیے کوجھوٹ قرار دے کرمسترد کردیا ہے، سائفربیانیہ ملکی مفادات کو داؤپرلگانے کی بدترین مثال کےطورپریاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں بیان دیا تھا کہ سائفر کے ذریعے امریکی سازش کا عمران خان کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔ 


مزید خبریں :