Time 25 مارچ ، 2024
پاکستان

ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہوسکا؟

وزیرِاعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کردی۔

انکوائری کمیٹی 7 دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔

کمیٹی کارخانوں میں ٹیکس کےخودکار نظام کے اطلاق کے لیے آئندہ لائحہ عمل پرتجاویز بھی دے گی۔

مزید خبریں :