پاکستان
29 جنوری ، 2013

پشاور: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور…پشاور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پشاورکے شہری علاقوں میں روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں کاروباری سرگرمیاں بھی مانند پڑگئی ہیں۔شہر کے بعض علاقوں میں مسلسل چار چار گھنٹے بجلی غائب ہوجاتی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث کچھ علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :