29 جنوری ، 2013
پشاور…پشاور اور گردوانوح میں کم گیس پر یشر کا سلسلہ جا ری ہے جبکہ بعض علاقوں میں گیس گھنٹوں گھنٹوں غائب رہتی ہے۔پشاور میں صبح اور شام کے اوقات میں کم گیس پر یشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں صبح ہو تے ہی گیس کا پر یشر کم ہو جا تا ہے جس سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ شام کے وقت بھی گیس غائب رہتی ہے محکمہ سو ئی گیس کے مطابق سردیوں میں گیس سکڑنے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہوجاتا ہے۔