انٹرٹینمنٹ
29 جنوری ، 2013

مادھوری ڈکشت نے نئی ہیروئینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

مادھوری ڈکشت نے نئی ہیروئینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ممبئی…بالی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشت نے نئی ہیروئینوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ مادھوری آئٹم نمبر کرنے پر راضی ہوگئی ہیں ۔عروج کے دور میں اپنے رقص سے سب کے ہوش اڑانے والی مادھوری ڈکشت 45 سال کی عمر میں بھی دلکش رقص کرسکتی ہیں۔ بالی وڈ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انھوں نے فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ میں آئٹم نمبر کی پیش کش قبول کرلی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کررہے ہیں۔ مادھوری کے آئٹم نمبر کی خبر نے ان کے مداحوں کو بے قرار کردیا ہے اور وہ بے چینی سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید خبریں :