Time 18 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن بن قاسم پارک سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں تقریباً 3 روز پرانی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ پارک کے اندر ایک تالاب موجود ہے جس کے کنارے سے لاشیں ملی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، البتہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :