Time 19 جون ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر میں کھانے کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے تیندوے کے دو بچوں کو مار دیا گیا

آزاد کشمیر میں کھانے کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے تیندوے کے دو بچوں کو مار دیا گیا
فوٹو: اسکرین گریب

آزاد کشمیر کےعلاقے پھگوان دوپٹہ میں کھانے کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے تیندوے کے دو بچوں کو مار دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر تیندوے کے مرے ہوئے بچوں کی تصویر سامنے آنے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئےتیندوے کے بچوں کی لاشوں کی تلاش شروع کردی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر عید سےایک روز قبل نامعلوم شخص نےتیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے مارا۔

ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار کا کہنا ہے کہ جب تک ڈیڈ باڈیز نہیں ملتیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تیندوے کیسے ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :