Time 09 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

حجاب پہننے والی دنیا کی پہلی مس اے آئی کون ہے؟

حجاب پہننے والی دنیا کی پہلی مس اے آئی کون ہے؟
کنزہ لائلی / فوٹو بشکریہ Fanvue World AI Creator Awards

دنیا میں پہلی بار آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اواتار کے درمیان مقابلہ حسن کا انعقاد ہوا اور اسے حجاب پہننے والی ایک ورچوئل خاتون نے جیت لیا۔

جی ہاں مراکش سے تعلق والی کنزہ لائلی کو دنیا کی پہلی مس اے آئی کا خطاب مل گیا ہے۔

مراکش سے تعلق رکھنے والی اس اے آئی ماڈل کے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہے۔

اس ڈیجیٹل اواتار کا مقصد مراکشی خواتین کی ترقی میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کردار ادا کرنا ہے۔

مس اے آئی بننے کے بعد کنزہ لائلی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ میں انسانوں کی طرح جذباتی نہیں ہوتی، مگر میں اس اعزاز پر بہت زیادہ پرجوش ہوں'۔

یہ مقابلہ Fanvue نامی کمپنی نے کرایا۔

کنزہ لائلی نے ڈیڑھ ہزار سے زائد اے آئی ماڈلز کو شکست دیکر یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا جبکہ 20 ہزار ڈالرز کا انعام مراکش کے ان ٹیکنالوجی ماہرین کے حصے میں آئے گا جنہوں نے کنزہ لائلی کو تیار کیا۔

مقابلے کا انعقاد کرنے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مس اے آئی کے حوالے سے عالمی دلچسپی حیران کن تھی۔

حجاب پہننے والی دنیا کی پہلی مس اے آئی کون ہے؟
کنزہ لائلی کا تعلق مراکش سے ہے / فوٹو بشکریہ Fanvue World AI Creator Awards

اس مقابلے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کا اظہار کرنا ہے جبکہ روایتی مقابلہ حسن کے فارمیٹ کو احیا بھی کرنا ہے۔

مقابلے کے لیے ڈیڑھ ہزار میں سے فائنل 10 ڈیجیٹل اواتارز کو خوبصورتی، ٹیکنالوجی اور میڈیا میں موجودگی جیسے عوامل کو مدنظر رکھ کر منتخب کیا گیا تھا۔

حجاب پہننے والی دنیا کی پہلی مس اے آئی کون ہے؟
انہوں نے 15 ہزار دیگر اے آئی اواتارز کو شکست دی / فوٹو بشکریہ Fanvue World AI Creator Awards

انسانوں اور ڈیجیٹل اواتارز پر مبنی ججز کے پینل نے ان 10 میں سے 3 کا انتخاب کیا جن میں کنزہ لائلی کے ساتھ فرانسیسی اواتار Anne Kerdi دوسرے اور پرتگالی اواتار اولیویا سی تیسرے نمبر پر رہی۔

کنزہ لائلی نے کہا کہ 'میں ہمیشہ سے مراکشی ثقافت کو فخر کے ساتھ پیش کرنا چاہتی ہوں'۔

حجاب پہننے والی دنیا کی پہلی مس اے آئی کون ہے؟
کنزہ لائلی مراکشی ثقافت کو فروغ دینے کی خواہشمند ہیں / فوٹو بشکریہ Fanvue World AI Creator Awards

ڈیجیٹل اواتار کے مطابق اے آئی اے آئی کا مقصد انسانی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے، ان کی جگہ لینا نہیں۔

مزید خبریں :