Time 22 جولائی ، 2024
دنیا

جیو نیوز نے بائیڈن سے متعلق ورلڈ ایکسکلوسیو خبر میں سی این این اور نیویارک ٹائمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز نے بائیڈن سے متعلق ورلڈ ایکسکلوسیو خبر میں سی این این اور نیویارک ٹائمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فوٹو: فائل

جیو نیوز انٹرنیشنل کے کنٹرولر نسیم حیدر نے امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دستبردار ہونے کی خبر 19 جولائی ہی کو دیدی تھی۔

جیو نیوز نے بائیڈن سے متعلق ورلڈ ایکسکلوسیو خبر میں سی این این اور نیویارک ٹائمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

نسیم حیدر نے یہ خبر 19 جولائی رات 12 بجے کے بلیٹن میں دیدی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور پر حمایت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔  

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی باقی مدت کے دوران بطور صدر اپنے فرائض کی تکمیل پر توجہ دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے صدارتی مباحثے میں بری کارکردگی پر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور متعدد ڈیموکریٹکس رہنماؤں کے علاوہ ڈیموکریٹکس ڈونرز کی جانب سے بھی جو بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے لیے شدید دباؤ تھا۔

مزید خبریں :