28 جولائی ، 2024
بھارت میں ایک کمپنی کے ملازم نے بیماری کی چھٹی مانگی جس پر منیجر کی جانب سے ایسا جواب دیا گیا جو کسی نے سوچا نہ تھا۔
آفس سے چھٹی مانگنے پر اکثر ہمیں اپنے باس یا منیجر کے جواب سننے کو ملتے ہیں لیکن منیجر نے ایک دن کی بیماری کی چھٹی مانگنے پر ملازم کو ایک ہفتے پہلے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ملازم اور منیجر کی میسج پر ہونے والی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازم کی جانب سے میسج کیا گیا ہے کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے میں آفس نہیں آؤں گا۔
جس پر منیجر نے کہا بیماری کی چھٹی چاہیے یا عام چھٹی، 7 دن پہلے بتانا ضروری ہے۔
میسج کی تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے منیجر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے اور تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔