Time 28 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

11 سالہ بچہ جس نے اپنا راکٹ تیار کرکے سب کو حیران کر دیا

11 سالہ بچہ جس نے اپنا راکٹ تیار کرکے سب کو حیران کر دیا
یہ وہ راکٹ نہیں / فائل فوٹو

چین کے ایک بچے نے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت دنگ کر دیا جب اس نے 600 لائنوں پر مشتمل کوڈ تحریر کرکے اپنا راکٹ تیار کرلیا۔

جی ہاں واقعی 11 سالہ بچے نے خود فزکس اور کیمسٹری پروگرامنگ کو سیکھا اور اب اسے راکٹ بوائے کہا جاتا ہے۔

یان ہونگ سین نامی بچے نے سوشل میڈیا پر راکٹ کی تیاری کے سفر کے بارے میں بتایا جس نے لاکھوں افراد کو دنگ کر دیا۔

یان ہونگ سین اس وقت سے راکٹوں کا دیوانہ تھا جب اس نے 4 سال کی عمر میں لانگ مارچ 2 کے لانچ کو دیکھا۔

اس کے بعد سے وہ آن لائن کورسز کر رہا تھا جبکہ فزکس اور کیمسٹری کی تعلیم خود حاصل کر رہا تھا۔

ان موضوعات میں بچے کے شوق کو دیکھ کر والدین نے اپنے گھر کے ایک کمرے کو راکٹ ریسرچ اسٹوڈیو میں تبدیل کر دیا۔

2023 میں یان ہونگ سین نے اپنا پہلا راکٹ تیار کیا اور اسے سین شینگ کا نام دیا۔

مگر اس کا یہ پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکا اور راکٹ لانچ کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطاق یان ہونگ سین نے کہا کہ راکٹ توقعات کی طرح کامیاب نہیں ہو سکا جبکہ اس کے اسپرنگ اور لیتھیم بیٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

بچے کے والد کے مطابق راکٹ کے گرنے کے باوجود اس کی پہلی پرواز کو کامیابی ہی تصور کیا جا سکتا ہے۔

اس ناکامی کے باوجود یان سین ہونگ نے اپنے راکٹ کا پہلے سے بہتر ورژن تیار کیا ہے اور اسے توقع ہے کہ اس بار لانچ کامیاب ثابت ہوگی۔

اس کے والد نے بتایا کہ یان سین ہونگ مستقبل میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :