Time 01 اگست ، 2024
پاکستان

نان روٹی ایسوسی ایشن کی روٹی 15روپے میں بیچنے سے معذرت

نان روٹی ایسوسی ایشن کی روٹی 15روپے میں بیچنے سے معذرت
20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے، روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے: نان بائیوں/ فائل فوٹو

لاہور: متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی 15 روپے میں بیچنے سے معذرت کر لی۔

متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی ہے۔

 نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہوگیا ہے، روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو چکا ہے اس لیے 14 اور 15 روپے میں روٹی نہیں بیچ سکتے، حکومت روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرے۔ 

 آفتاب اسلم گل نے کہا ہے کہ ایک دو روز حکومتی فیصلے کا انتظار کریں گے، بصورت دیگر اپنا فیصلہ لاگو کریں گے۔

مزید خبریں :