03 اگست ، 2024
ٹانک سے ڈیرا اسماعیل خان آنے والے ججوں کے قافلے پر فائرنگ سےسکیورٹی اسکواڈ میں شامل 2 محافظ شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک سے ڈیرا اسماعیل خان آتے ہوئے ہتھالہ میں گاؤں بھگوال کے قریب تین ججوں ایڈیشنل جج ٹانک، ایڈیشنل سیشن جج جنوبی وزیرستان اور سینیئر سول جج میڈم مہہ جبین کی گاڑیوں کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں آپس میں رشتے دار تینوں جج محفوظ رہے تاہم سکیورٹی اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ججوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار صمد خان اور عبداللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔