03 اگست ، 2024
لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔
احمد خان بھچر نے 430 صفحات پر مشتمل ریفرنس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرایا ہے۔
ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں اور جنرل الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
ریفرنس میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی ذمہ داریوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائے، ریفرنس کے حتمی فیصلے تک چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکا جائے۔