04 اگست ، 2024
سعودی عرب کے شہر جدہ میں 'جدہ سیزن' کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزک نائٹ کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول کی گلوکار ہ لیڈی را را نے پرفارم کیا۔
اس کے علاوہ اس میوزیکل نائٹ میں اداکار کاشف خان اور ان کی بیٹی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بھی شرکت کی۔
آئمہ بیگ نے چند دن قبل بیرون ملک روانہ ہونے سے متعلق انسٹاگرام پر اطلاع دی تھی کہ وہ کچھ وقت کے لیے باہر جا رہی ہیں جس پر ان کے ملک چھوڑنے سمیت میوزک سے کنارہ کشی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
بعدازاں گلوکارہ نے بتایا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں پاکستان سے باہر گئی ہیں۔
اب ان کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی گئی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں آئمہ بیگ کو اپنے مقبول گانوں پر شاندار پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جدہ سیزن میوزیکل نائٹ میں آئمہ بیگ نے اپنے گانے کیف و سرور سمیت مست ملنگ اور دیگر گانوں پر پرفارم کیا۔
گلوکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی عمرے کی تصاویر:
دوسری جانب آئمہ بیگ نے سعودی عرب میں عمرہ بھی ادا کیا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیں۔
آئمہ کی تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
آئیے کچھ تبصرے ملاحظہ کرتے ہیں: