04 اگست ، 2024
پاک فوج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس پر پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولیس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پولیس کے جوانوں کی لگن،بہادری اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان پولیس کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔