04 اگست ، 2024
اسلام آباد: سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے محمد علی کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے پاور مقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بطور معاون خصوصی محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔
خیال رہےکہ محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم رہ چکے ہیں۔