05 اگست ، 2024
امریکا میں کساد بازاری کی تشویش پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1386 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک ہزار 141 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 84 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 76 ہزار 947 رہی۔
حصص بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار دو سو انہتر ارب روپے ہے۔