Time 07 اگست ، 2024
پاکستان

مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
رواں سال مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث 55 شہری جاں بحق اور 145 زخمی ہوگئے/ فائل فوٹو

لاہور : مون سون بارشوں سے دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق رواں سال مون سون سیزن کے دوران آسمانی بجلی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے باعث 55 شہری جاں بحق اور 145زخمی ہوگئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں سے دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے ،13 اگست تک دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےجب کہ  تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

مزید خبریں :