Time 08 اگست ، 2024
دنیا

ویڈیو: لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد بنگلادیشی فوجی اہلکار کا دلچسپ ردعمل وائرل

بنگلادیش میں گزشتہ دنوں جاری رہنے والے حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد عوام کے فوجی اہلکاروں سے ملنے کی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک لڑکی کو فوجی اہلکار سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی وہ لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد فوجی اہلکار کا ردعمل تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین میں شامل ایک لڑکی فوجی بکتر بند گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوکر ویڈیو بنواتی ہے  اور پھر بکتر بند گاڑی پر بیٹھے فوجی اہلکار سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھادیتی ہے۔

ویڈیو: لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد بنگلادیشی فوجی اہلکار کا دلچسپ ردعمل وائرل
اسکرین گریب

بکتر بند گاڑی پر بیٹھا فوجی جوان لڑکی کے اس عمل پر تذبذب کا شکار ہوتا ہے لیکن پھر مسکراتے ہوئے لڑکی سے مصافحہ کرلیتا ہے۔

تاہم اس پورے واقعے کا دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آتا ہے جب لڑکی سے ہاتھ ملانے کے بعد فوجی اہلکار اپنے ہاتھ کو بغور دیکھنے لگتا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد طلبا کے احتجاج کے باعث شدید دباؤ کے پیش نظر استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں۔

شیخ حسینہ واجد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ملک کے فوجی سربراہ نے بنگلا دیش کی کمان سنبھالی اور ایک عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا جس کا سربراہ نوبیل امن انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو مقرر کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل وکیل الزمان کا پریس کانفرنس کرتےہوئے کہنا تھا عبوری حکومت 15ارکان پر مشتمل ہو گی تاہم اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کابینہ میں کون کون شامل ہو گا۔

مزید خبریں :